27 مئی، 2016، 4:30 PM

تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کو دہشت گردی کی مدد بند کرنا ہوگی

تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کو دہشت گردی کی مدد بند کرنا ہوگی

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہند وپاک باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کو مکمل طور پر دہشت گردی کی مدد بند کرنا ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے  وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہند وپاک  باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کو مکمل طور پر دہشت گردی کی مدد بند کرنا ہوگی۔
نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو ریاستی اور غیر ریاستی دہشت گردی کی حمایت روکنا ہوگی، ہم پہلا قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں لیکن امن لانا دوطرفہ عمل ہے۔ اگر پاکستان دہشت گردی کی خودساختہ رکاوٹ ختم کر دے تو تعلقات عظیم بلندیوں پر پہنچ سکتے ہیں۔

News ID 1864314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha